اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانیکی خبروں کی تردیدکردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانیکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بعض ٹوئٹس اورخبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہیکہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخرکیا جا رہا ہے ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔
Load/Hide Comments



