
ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی افزودہ جوہری مواد کو ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے اور دور دراز امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایرانی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مزید امریکی حملوں کا امکان بہت کم ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ کے باعث بڑی فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں رہی، تاہم ایران نے مخصوص سرخ لکیریں عبور کیں تو امریکا طاقت استعمال کر سکتا ہے۔



