
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے لیے علیحدہ پنک الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں 30 بسیں چلائی جائیں گی۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ بسیں شہر کے 10 مختلف روٹس پر چلیں گی اور اس سروس کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین، طالبات اور بزرگ خواتین کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، بسیں چین سے خریدی جائیں گی اور درآمد کے لیے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی معاونت حاصل کی جائے گی۔
ادارہ اس سلسلے میں تجویز منظوری کے لیے اپنے بورڈ کے سامنے پیش کرے گا جس کے بعد خریداری کا عمل شروع ہوگا، جبکہ سروس تقریباً تین ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔



