
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیریئر سفارت کار نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیا ہے، جس سے اسلام آباد میں تقریباً دو سال بعد مستقل امریکی سفیر کی تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نامزدگی امریکی سینیٹ کو بھجوا دی گئی ہے جہاں خارجہ تعلقات کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔
نیٹلی بیکر جنوری 2025 سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں ناظم الامور کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔
سینیٹ سے توثیق کی صورت میں وہ ڈونلڈ بلوم کے بعد پاکستان میں پہلی باقاعدہ امریکی سفیر ہوں گی، ڈونلڈ بلوم 2025 کے اوائل میں اس عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔



