وزیر اعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا ریلیف پیکچ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سال کیلئے68ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکچ دیا جائے گا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت صنعت وپیداوار نے سمری تیار کرلی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔مالی سال2022-23میں 5بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے68 ارب22کروڑ40 لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آٹا,چینی,گھی,دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔وزیر اعظم پیکچ کی سمری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔