وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی ایکس چینج پروگرام کے آڈٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی ایکس چینج پروگرام کے آڈٹ کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے نجکاری کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے پیر کو اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لوڈمینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے خزانہ ڈویڑن کی سفارش پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے لئے ”حسین اینڈ کمپنی ” کو مالی سال 2021-22ء کے ایکسٹرنل آڈیٹرز کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی ہے کابینہ کو پاور ڈویڑن کی طرف سے ملک میں لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی انھوں نے کہا کہ جون 2022 ء میں ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 23900 میگاواٹ تھی 2013ء سے 2018ء تک مسلم لیگ (ن) نے جو بجلی پیدا کی وہ 23900 کی موجودہ گنجائش کا نصف ہے جون میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ تک پہنچی جو تاریخی ڈیمانڈ ہے پچھلے چار سال راگ الاپا جاتا رہا کہ مسلم لیگ (ن) اضافی بجلی پیدا کر کے گئی پچھلے چار سال کے دوران کئی اہم منصوبے شروع نہیں ہو سکے اسی وجہ سے آج ہماری بجلی کی پیداوار متاثر ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویڑن کی سفارش پر کیبنٹ کمیٹی آن لیجسلیٹو کیسز (سی سی ایل سی) کے 29 جون 2022ء کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی ان فیصلوں میں انٹلیکچوئل پراپرٹیز آرگنائزیشن آف پاکستان (فنانشل) رولز 2022ء، انٹلیکچوئل پراپرٹیز آرگنائزیشن آف پاکستان (سروس) رولز 2022ء، پبلی کیشن آف لاز آف پاکستان (ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری سمیت نیشنل اکاؤنٹیبلٹی (ترمیمی) بل 2022ء شامل ہیں وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویڑن کی سفارش پر کابینہ کمیٹی برائے پرائیوٹائزیشن کے 24 جون 2022ء کے منعقدہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر بھی غور کیا لیگل فریم ورک گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (جی ٹو جی) کمرشل ٹرانزیکشنز کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی (پی ایس ایم سی) ٹرانزیکشنز کے حوالے سے غور ہوگا کابینہ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے پر بھی غور کیاسولر انرجی پر ٹاسک فورس کی پریزنٹیشن کو اگلے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گازراعت کے بارے میں قائم ٹاسک فورس موجودہ بجٹ 2022ء میں دی گئی مراعات پر عمل درآمد کے لئے اپنی تجاویز کابینہ کو پیش کرے گی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پانچ لوگوں کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری دی. اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات کا احساس ہے، کچھ باتیں ہمارے علم میں تھیں اور کچھ باتوں کا ہمیں اندازہ نہیں تھا، اندازہ تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے بروقت اوردرست فیصلے نہ کرنے سے مشکلات ہیں، گزشتہ حکومت نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، بجلی کے کارخانے فوری طور پر نہیں لگائے جاسکتے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں بجلی کے کارخانے نہ لگا کر مجرمانہ غفلت کی۔