آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اسلام آباد کی انتظامیہ سے کنٹینرز کی فوری واپسی کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی گاڑیاں فوری ریلیز کی جائیں، وفاقی اور پنجاب حکومت کو لوڈڈ گاڑیوں کی ریلیز کےلیے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔
صدر ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ تمام روکی گئی گاڑیاں ریلیز نہ ہوئیں تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



