راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج تھا۔



