مریکی انجینئرنگ کے غیر معمولی ذہین طالب علم نیتھن تھامس نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 18 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین کالج پروفیسر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق نیتھن تھامس کی عمر 18 سال اور 346 دن تھی جب انہوں نے اگست 2023 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی ڈیڈ کالج میں تدریسی فرائض سنبھالے۔
نیتھن تھامس نے عالیہ صبور کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو 2008 میں 18 سال اور 362 دن کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین خاتون پروفیسر بنی تھیں۔
نیتھن کی تعلیمی صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے صرف 10 سال کی عمر میں میامی ڈیڈ کالج میں ڈوئل انرولمنٹ کے ذریعے کالج کی تعلیم شروع کی جبکہ 14 سال کی عمر میں وہ فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی منتقل ہو گئے تھے۔
یہ غیر معمولی کامیابی کم عمری میں اعلیٰ تعلیم اور تدریسی میدان میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔



