پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہے

سلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 7 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔
یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی مذمت کرنا ہے۔

سن 2019 میں آج ہی کے دن بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اس اقدام کو اس وقت سے عالمی برادری، کشمیری اور پاکستانی عوام مسترد کرتے آ رہے ہیں