ایران نے حوثیوں کو باب المندب بند کرنے کی تیاری رکھنے کا پیغام دے دیا

یران نے یمن کے حوثی گروپ کو کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا تو وہ بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے باب المندب کو بند کرنے کے لیے تیار رہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے باب المندب کے قریب میزائل اور ڈرون تعینات کر دیے ہیں اور صرف حملے کے حکم کے منتظر ہیں۔

ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ باب المندب بند کرنے کے فیصلے کی نگرانی یمن میں موجود ایرانی پاسداران انقلاب کے نمائندے کریں گے، ایران کے دو سینئر حکام اور ایک علاقائی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ پیغام حوثیوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ایران پر نئے حملوں کی 90 منٹ تک جاری رہنے والی لہر مکمل کر لی، امریکی سینٹرل کمانڈ

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب بھی متاثر ہوتا ہے تو مشرق وسطیٰ کے دونوں بڑے تیل برآمدی راستے بیک وقت متاثر ہو جائیں گے، جس سے عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

جون میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد سعودی عرب اپنے تیل کی بڑی مقدار بحیرہ احمر کے راستے منتقل کر رہا ہے، جس سے اب باب المندب کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔