مولانا کو قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہداء سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا خطاب افسوسناک ہے، انہیں قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہیں اور مدارس شہداء کے خون کی بدولت آباد ہیں، مولانا کا بیانیہ ملک دشمن بیانیہ ہے جس سے دشمن قوتیں خوش ہوں گی، ہم دشمن کے خلاف حالتِ جنگ میں ہیں، ایسے موقع پر ایک جماعت کے سربراہ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔