اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے، بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لیناغداری نہیں تو اور کیا ہے اور عمران خان اداروں پر تنقید کرکیاپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا اورعمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کرنے میں ناکام کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پرپاکستان کو تنہائی کا شکار کیا تھا۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاکہ دنیا موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عزت دے رہی ہے اورانکے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں جبکہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔
Load/Hide Comments



