نہ حکومت بتاسکتی ہے نہ ہی اپوزیشن کہ بجٹ کیسا ہے: سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ نہ حکومت بتاسکتی ہے نہ ہی اپوزیشن کہ بجٹ کیسا ہے۔ بجٹ کے حوالے سے عام عوام ہی بتا سکتی ہے۔

سینیٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہاں ہیں وہ منصوبے جو ہم پاکستان کو دے کر گئے؟

پی ٹی آئی سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے متعدد رہنما جیلوں میں قید ہیں، انہیں باہر لایا جائے۔