کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔
شہر میں صبح 6 سے 10 بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول ہے تاہم مختلف علاقوں میں گیس 7 بجے تک بحال کی جاتی ہے۔
کئی علاقوں میں گیس 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے بند کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
کراچی کے متاثرہ کئی علاقوں میں شہری بغیر ناشتے کے دفاتر جانے پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے 1 متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان پر گیس کمپنی عمل درآمد نہیں کر رہی۔
علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں دن کے دیگر اوقات میں بھی گیس کی فراہمی کے شیڈول پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔



