پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے پارٹی قیادت کو ماضی کی غلطیوں پر غور کرنا چاہیے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8 فروری انتخابات کے بعد پارٹی نے دھاندلی زدہ نتائج کا پیچھا نہ کرنےکا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی اسمبلی نے نگراں حکومت کے 12 ماہ کے غیر قانونی اخراجات کو جائز قرار دیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کے وزیرِاعلیٰ کہتے رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل کریں گے، لیکن انتخابات سے متعلق بانی کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔



