مدینہ سے حاجیوں کی پاکستان واپسی کی 8 پروازوں میں تاخیر، 2 منسوخ

مدینہ سے حاجیوں کی پاکستان واپسی کی 8 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ 2 منسوخ ہو گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے مدینہ کی پرواز پی کے 845 اور مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 846 منسوخ ہوگئی ہے۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 4234 میں 16 گھنٹے تاخیر ہے، اس لیے مدینہ ایئر پورٹ پر 20 گھنٹے سے منتظر حاجی اب دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوسکیں گے۔