جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جی بی کے خود دار لوگ ان کو اور ان کے نظریے کو ریجیکٹ کریں گے، تحریک انصاف کو الیکشن مہم نہ کرنے دینا پری پول دھاندلی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا، صوبہ بدر کرنا خلاف آئین ہے، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے، ان کی 4 سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں۔

بیرسٹر گوہر کا بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کیوں نہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کہ سسٹم سے باہر ہو جائیں۔