دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کی 37 ویں برسی پر تہران میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تعزیتی اجتماع کے دوران سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ظاہر کر دیا

اپنے پیغام میں آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن میدان میں شکست کے بعد عوام کی استقامت کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خطرات کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، ایسا اقدام جو لوگوں میں مایوسی اور ناامیدی پیدا کرے دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔