بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی، اس سے قبل کیس 22 اپریل کو مقرر تھا۔