زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری، سفارشات پرائیویٹائزیشن کمیشن کو پیش

زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے لیے سفارشات پرائیویٹائزیشن کمیشن کو پیش کر دی گئيں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت کمیشن کے بورڈ اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن کے ڈھانچے کی سفارش پیش کی گئی۔

بورڈنے مجوزہ لین دین کے ڈھانچے اور بینک کیلئے جامع تنظیم نو کے منصوبے کی توثیق کی۔

سفارشات کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی آئندہ میٹنگ میں غور کیلئے پیش کی جائیں گی۔