مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

متنازع مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مفتی عبدالقوی کو ایک مبینہ ریَو پارٹی میں دیکھا گیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ تاہم، ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی ماضی میں بھی مختلف تنازعات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں، جن میں قندیل بلوچ کے ساتھ تنازع، حج اسکینڈل اور حریم شاہ سے متعلق ویڈیوز شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریَو پارٹی ایک ایسی تقریب ہوتی ہے جہاں تیز موسیقی اور ڈی جے پرفارمنس کے ساتھ رقص کیا جاتا ہے۔ زیرِ گردش ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کو روایتی لباس میں اسی نوعیت کی محفل میں موجود دکھایا جا رہا ہے، تاہم اس کی تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔