پی ایس ایل 11:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو6 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو6 وکٹ سے ہرا دیا.

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حسیب اللّٰہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اُسامہ میر 22 اور فخر زمان 20 رنز بنائے۔ جبکہ عبداللّٰہ شفیق 17، سکندر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق اور جہانداد خان نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ الزاری جوزف نے 2 آؤٹ کیے۔

لاہور قلندرز کا 135 رنز کا ہدف، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 17 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےحسن نواز کے 32 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔رائلی روسونے 60 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بڑی کامیابی، 6 پوائنٹس کے ساتھ بہتر رن ریٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، حیدر آباد کنگز مین اور کراچی کنگز کے 6،6 پوائنٹس ہیں