صدر ٹرمپ نے طبی تحقیقات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی تحقیقات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی شعبے میں اصلاحات کر رہے ہیں۔ ادویات کی قیمتیں 50 سے 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں منشیات کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سپین کی معیشت کمزرو ہوچکی ہے اور وہ نیٹو میں بھی حصہ نہیں ڈالتے۔ سپین کی دفاعی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کیا کسی نے دیکھا کہ سپین کا کتنا بُرا حال ہے؟ نیٹو اور فوجی دفاع میں کچھ نہ دینے کے باوجود اُن کی حالت تشویشناک ہے