پاکستان میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالقعدہ کل بروز اتوار، 19 اپریل کو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اعلان کیا کہ یکم ذوالقعدہ کل بروز اتوار کو ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے قومی خلائی ادارے ‘سپارکو’ نے پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان میں ذوالقعدہ کا چاند 18 اپریل کی شام ملک بھر میں نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
سپارکو کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 52 منٹ پر ہو چکی ہے۔ 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو اس کی واضح رویت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق تقریباً 81 منٹ رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔



