چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت تہران کے دورے پر ہیں ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کی ایک اور بڑی کامیابی، لبنان اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران معاہدے میں دوسری سب سے بڑی رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔ایران نے جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کھول دیا۔
خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔



