انطالیہ ڈپلومیسی فورم‘ میں وزیراعظم شہباز شریف مرکز نگاہ بن گئے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اپنی تقریر ختم کر کے سیدھا وزیراعظم کی نشست کی طرف بڑھے اور اہلیہ کے ساتھ گرمجوشی سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔ اس موقع پر فورم میں شریک دیگر رہنماؤں کی توجہ بھی شہباز شریف پر مرکوز ہوگئی۔ فورم سے خطاب میں ترک صدر اردوان نے کہا کہ شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور اس موقع کو امن کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھولا جائے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے۔
اردوان نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے اور غزہ میں جاری نسل کشی عالمی نظام کی ترجیحات ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف موقف اختیار کرے، کیونکہ اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔



