چین خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز کھلوا رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ ا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ان سے خوش ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھلوا رہے ہیں۔ امریکا اور چین آبنائے ہرمز کیلئے مل کر کام کررہے ہیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ مستقل طور پر آبنائے ہرمز کو کھول رہے ہیں، جو نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ چین نے ایران کو اسلحہ فراہم نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔