اسرائیل کو امریکا ایران جنگ بندی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے، ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو امریکا ایران جنگ بندی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ نیتن یاہو کی حکومت جنگ بندی کے عمل سے ناخوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے، جنگ بندی میں توسیع اور پاکستان میں اگلے امن مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اور ضروری اپیلیں کر رہا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امریکا اور ایران میں اختلافات کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے۔ جنگ بندی کے نتیجے میں امن کی جو امید پیدا ہوئی ہے اس کے فوائد حاصل کیے جانے چاہئیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملے امن کی امیدوں کو معدوم کر رہے ہیں۔ ترکیہ اپنے ان بھائیوں کے حقوق کا دفاع کرتا رہے گا جن کی، غرب اردن میں زمین پر قبضہ کیا گیا ہے