عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں، فیصل جاوید

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج ہوا اور اب پوری قوم جاگ گئی ہے، یہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ شفاف انتخابات میں جا کر قوم کا مطالبہ پورا کریں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں اور عوام کی امنگوں کی ترجمان سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔