اسلام آباد(آن لائن) شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 28 ہزار 700 میگاواٹ تک پہنچ گئی اور ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 223 میگاواٹ ہے۔شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے۔پاور ڈویڑن ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے بجلی کی پیداوار 122 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments



