پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم کی گزشتہ برس اپ گریڈیشن کے بعد کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہوئی تھیں۔ اپ گریڈیشن سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز قائم تھے۔
پی سی بی نے کمرشل ایریا کی بحالی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔



