اسلام آباد (آن لائن)چیئر مین چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ندیم رضا کی تہران میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اورسٹرٹیجک امورپربات چیت ہوئی۔ترجمان پاک فوج آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات میں سلامتی اور دفاع کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی،جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جنرل ندیم رضا نے ایرانی بحریہ،فضائیہ کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔جنرل ندیم رضا کے دورہ تہران کے دوران پاک ایران عسکری قیادت کا دو طرفہ تعاون، روابط کے فروغ پر اتفاق ہو اہے،ایرانی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، ایرانی فوج کے جنرل سٹاف ہید کوارٹرز آمد پر جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ایرانی قیادت نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
Load/Hide Comments



