الیکشن میں جاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، عمران خان کی حکومت نے صرف فرح گوگی اوراحسن گجر کی تقدیر بدلی
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے ہمیں تگنی کا ناچ نچا دیا۔یہاں شہدا پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ ہر قیمت پر ائی ایم ایف سے مذاکرات کرنا لازمی تھا،سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا جو خامیوں سے بھرپورتھا اور شرائط بھی صحیح نہیں تھیں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بہت کوشش کی پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑیں،یہ بھی سوچا کہ کہ قیمتیں بڑھانے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن الیکشن میں جاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال ساری قیادت کے مل بیٹھ کربات کرنے سے حل ہوگی،وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے صرف فرح گوگی اوراحسن گجر کی تقدیر بدلی،ملک کے لئے کچھ کرسکتے تو چار سالوں میں کرلیتے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جس شخص کی آنکھ کے اشارے سے ملک ہل جاتا تھا آج وہ خود ہل بھی نہیں سکتا، شہدا کی قربانی قوموں کی تقدیر کو بدلتی ہے۔ شہید کا قرض تو پوری قوم پر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کا بھی سوچا، ملک نے ماضی میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، ملکی معیشت اور امن وامان کی صورتحال کا حل سیاسی اتفاق رائے میں ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ سرجوڑ کر بیٹھیں، ایک فرد انتشار پھیلانے پر تلا ہوا ہے،رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تکبر اور غرور انسانوں کو تباہ کرتا ہے، عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں کہ وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں، یہ کہتے ہیں فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، ایک انسان کی اوقات کیا ہے؟ ملک کے مسائل کے حل کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کچھ کر سکتا تو پچھلے 4 سال میں کرلیتا، قوم ان کا ساتھ دے گی جو ملک کو اتفاق رائے کے ساتھ آگے لے جارہے ہیں، یہ جلسوں اور لانگ مارچ کی دھمکیاں دیتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی ہے، فرح گوگی کے سوال پر اب یہ جواب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے باعث ہی ملک میں پر امن فضا قائم ہے، پولیس افسران نے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہادت حاصل کی، آئی جی کو کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ضروریات سے متعلق فہرست فراہم کریں، شہداء کے اہل خانہ کہر طرح سے دیکھ بھال کریں گے۔
Load/Hide Comments



