لاہور (آن لائن)ریلوے انتظامیہ نے عید الا ضحی کے مو قع پر عوا م کی سہو لت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر تین عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔ ترجمان ریلوےکےمطابق تیسری عید سپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔
Load/Hide Comments



