کوئٹہ(آن لائن)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ اقتدار میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کہ بغیر کچھ نہیں دیا اگر حکومت میں نہ آتے تو خان صاحب ملک کو دیوالیہ کر دیتے عمران خان کو سڑکوں پر الزمات لگانے کی بجائے پارلیمنٹ آنا چاہیے،ماضی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم کرنے کی کوشش کی گئی بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے خواتین کی سہولت کے لئے بی آئی ایس پی پروگرام کی 25موبائل وین فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ودیگر بھی موجود تھے۔شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے اپنے چار سالہ اقتدار میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کہ بغیر کچھ نہیں دیاہے الیکشن سے قبل عوام سے عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے کیا انھیں پورے کئے؟ مہنگائی کا طوفان ہمارا نہیں پچھلی حکومت کا لایا ہواہے،شازیہ مری نے کہاکہ عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کے لیے حکومت میں آئے تھے اگر موجودہ سیاسی جماعتوں پر مشتمل حکومت تشکیل نہ پاتی تو خان صاحب ملک کو دیوالیہ کر دیتے عمران خان کو سڑکوں پر الزمات لگانے کی بجائے پارلیمنٹ آنا چاہیے،ماضی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم کرنے کی کوشش کی گئی،شازیہ مری نے کہاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے خواتین کی سہولت کے لئے بی آئی ایس پی پروگرام کے 25موبائل وین فراہم کئے جائیں گے،بلوچستان کی مستعق خواتین کی سہولت کے لئے تحصیل کی سطح پر بی آئی ایس پی کے دفاتر کھولے جائے گے، ماضی میں بلوچستان کے عوام کا گلہ تا کہ بلوچستان کو نظرانداز کیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ اب بلوچستان کی احساس محرومی کے خاتمے کی باتیں پارلیمنٹ اور کابینہ میں کی جاتی ہے،ہم بلوچستان کے عوام کے مسائل کی حل کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ادھرپاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ کے اشتراک سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کی خواتین میں بلاسود قرضہ جات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں شازیہ بمری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کو سماجی تحفظ دینے کے ساتھ انھیں معاشی طور پر مضبوط کرینگے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، اگلے مہینے سے بلوچستان کے ہر ضلع میں بینظیر انکم سپورٹ کے نشوونما پروگرام کے سنٹرز کھول دیئے جائینگے،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 25 موبائل گاڑیاں دی جائیگی، بی آئی ایس پی کے بے نظیر تعلیم پروگرام سے ڈھائی کروڑ بچے استفادہ کررہے ہیں، وزارت تخفیف غربت وسماجی تحفظ کے منصوبوں میں بلوچستان کو ترجیح اول میں رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments



