سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست قرار دیا، اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست قرار دے دیا۔ اسد عمر نے فواد چودھری اور بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
خوشی ہے جمہوریت کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی نے یہ لڑائی لڑی ہے یہ صرف ہمارا نہیں عدالت کا بھی مؤقف ہے کہ حمزہ منتخب وزیراعلیٰ تھے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز کبھی بھی منتخب وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں اور ضمنی انتخابات کے بعد ہاؤس مکمل ہو گا۔ پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ا?ج سپریم کورٹ پر پورے پنجاب کی نظر جمی تھی۔ ہمارا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ پنجاب میں بننے والی حکومت غیر قانونی ہے اور پہلے لاہور ہائیکورٹ پھر آج سپریم کورٹ نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کر دی۔ ایسے افسران کو لگایا جا رہا ہے جو ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ کل حمزہ کو مانتے تھے نہ ا?ج مانتے ہیں ہم نے صرف ضمنی الیکشن، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن تک حمزہ کو تسلیم کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں حکومتی مشینری کا استعمال، لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور غیرقانونی ترقیاتی کام بھی کرائے جارہے ہیں ایسے افسروں کو لگایا جارہا ہے جو ٹھیک نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق عدالت نے کہا آرڈرمیں لکھیں گے الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش قبول نہیں ہوگی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صاف وشفاف الیکشن ہوں۔اسد عمر نے کہا کہ کرسی پرحمزہ شہباز بیٹھیں گے مگر کسی حکومتی مشینری کیاستعمال نہیں ہوگی جبکہ پی ٹی ا?ئی کی مقبولیت سے ن لیگ کو اپنی شکست نظرآرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے غلامی کی قیمت ادا کررہی ہے جبکہ کل پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان جلسے عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور حمزہ شہباز محدود اختیارات کے تحت 22 جولائی تک وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے سیاسی معاملات کو آپس میں مل کر حل کرنے کا کہا ہے اور تحریک انصاف کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ ہیں۔پی ٹی ا?ئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ میرے مطابق حمزہ شہباز غیر آئینی مشکوک وزیر اعلیٰ ہیں۔ کے لیے دفن کردیا گیا ہے۔