جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے،عوام جسے ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہوگا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں وزارت اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ جیت اور ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی کامیاب ہوگا، پنجاب کے عوام کے لیے فیصلہ بہت بہتر ثابت ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب کی عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے گی، صوبہ پنجاب کئی ماہ سے ا?ئینی بحران کا شکار رہا ہے، کبھی الیکشن ملتوی ہوتا رہا اور کبھی حلف کا معاملہ التوا رہا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ کبھی کابینہ نہیں بنی اور کبھی گورنر آ رہا کبھی جا رہا ہے، پنجاب میں جو بحران رہے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ملنا چاہیے، کابینہ نہ ہونے کے باوجود گندم کے اسٹاک کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ 2200 روپے فی من کسان سے گندم خریدی گئی، مارکیٹ میں 5 ہزار روپے فی من ریٹ ہے، 10 کلوا?ٹے کا تھیلا سبسڈی دے کر سستا کیا، پنجاب میں ادویات مفت ملنے جا رہی ہیں۔