اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ و رہنما تحریک انصاف شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا۔ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا، ملکی معیشت ہمارے دور میں گزشتہ 17 سالوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی مگر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا، اب نتائج دیکھیں، اسٹیٹ بینک نے بھی آج ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے، اللہ پاکستان کی مدد فرما۔
Load/Hide Comments



