اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا،لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے،لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لانگ ٹرم پلاننگ کی جاتی تو آج توانائی بحران نہ ہوتا تاہم لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں، ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ قطرکے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے، سابق حکومت نے پاور پلانٹس کی مرمت تک نہیں کی،بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بددْعائیں دیتے ہیں اور گیس کاٹتے ہیں تو انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاخیر کا شکار پلانٹس کو جلد از جلد چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لیے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک سے گیس خرید رکھی ہے لیکن سابق حکومت نے گیس خریدنے کا موقع جان بوجھ کر گنوایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کوئلے کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے اور ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا، سی پیک منصوبوں میں بھی تاخیر کی گئی۔
Load/Hide Comments



