کوئٹہ(آن لائن)قائم مقام گور نر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ قانون سازی اور امور چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے انکے تمام جائز مطالبات کو حل کیا جائیگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کے لئے چیف سیکرٹری سے رابطہ کرونگا، فوت شدھ ملازمین کے لواحقین کے گزر بسر کے لئے طریقہ کار بنائیں گے، اسمبلی ملازمین محنت اور جانفشانی سے اپنے امور کی سرانجام دہی جاری رکھیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی و ایم پی اے ہاسٹل آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے نومنتخب کابینہ کے صدر میرظفر رند، جنرل سیکرٹری سلیمان شاہ حریفال سمیت کابینہ کے دیگر اراکین سے انکے عہدوں کا حلف لیا، تقریب میں صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی میر ضیاء لانگو، محمد خان لہڑی، نوابزادہ گہرام بگٹی، بشریٰ رند، ڈاکٹر ربابہ بلیدیملک نصیر احمد شاہوانی، نصر اللہ زیرے، حاجی نواز کاکڑ، سید عزیز اللہ، یونس عزیز زہری، مولوی نور اللہ، بانو خلیل، شکیلہ نوید دہوار، سیکرٹری اسمبلی طاہرشاہ کاکڑ بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گور نر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے زمین کی الاٹمنٹ پر آج چیف سیکرٹری سے بات کرونگا انہوں نے کہا کہ وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کے گزر بسر کے لئے ہنگامی فنڈ قائم کریں گے تاکہ انکا نظام زندگی چلتا رہے تاہم اسمبلی اراکین ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر کے فوت شدھ ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کے لئے قانون سازی کریں انہوں نے کہا کہ زیارت میں اسمبلی ہاؤس کے قیام کے لئے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا جائیگا تاکہ اس کے لئے زمین حاصل کی جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی ڈسپنسری میں ایمبولینس اور ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ساتھ ہی ڈاکٹر وں کی کمی کو بھی پورا کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ کارڈ کا اجراء بلوچستان اسمبلی کے ملازمین سے شروع کرے انہوں نے کہا کہ اے جی آفس کی اسمبلی برانچ کھولنے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ مشاورت کر کے آگاہ کرے انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی آفیسرز ایسوسی ایشن اپنی محنت اور جانفشانی سے کام جاری رہے میں جس بھی حیثیت میں ہونگا اسمبلی کے ملازمین سے عزت کا رشتہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور انکی زندگیوں میں آسانی پیدا کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی و ایم پی اے ہاسٹل آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر میر ظفر رند، جنرل سیکرٹری سلیمان شاہ حریفال نے کہا کہ اراکین اسمبلی پانچ سال تک اسمبلی کے عملے کے ساتھ کام کرتے ہیں ہمارا ٓپس میں ایک ایسا تعلق قائم ہوتا ہے جو اراکین کے ریٹائر ہونے کے بعد بھی قائم رہتا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اس موقع پر انہوں نے سپاسنامہ بھی پیش کیا-
Load/Hide Comments



