لاہور (آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مردان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی تھے۔اس موقع پرچیئرمین سینیٹ اور سینیٹرز نے محمد بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر خود کفیل پاکستان ہماری منزل ہے جس کے لئے موجوداپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جمہوری اداروں کومستحکم کرنا ہے کیونکہ ان کی مضبوطی سے ہی پاکستان خوشحال ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت جس طرح محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہی ہے یقینا بہت جلد ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments



