سندھ بھرمیں آج سے بارشوں کی پیش گوئی، اسپتالوں کو الرٹ جاری

کراچی (آن لائن)سندھ بھرمیں 30 جون سے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ صحت نے اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا، ڈاکٹر زو طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی بھرکے تمام ڈی ایچ اوزاور تمام ایم ایسز کو بھی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رکھی جائیں اورتمام اسپتالوں میں ادویات،او آر ایس سمیت دیگرادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائے جائے ساتھ سرکاری اسپتالوں میں ایمبولنسزکی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے۔محکمہ صحت کے مطابق تمام اسٹاف کی رین ایمرجنسی کے دوران چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں تمام اسپتال روزانہ شام 4 بجے تک ڈی جی ہیلتھ سندھ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کورپورٹ کیا کرینگے –