راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈینگی پھیلنے کی وارننگ جاری

محکمۂ موسمیات نے ملک کے کئی شہروں میں ڈینگی کی وباء پھیلنے کی وارننگ جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 16 اور 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے، بارش کے باعث اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی بڑے شہروں بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت