ججز کی تقرری، جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس آج ہو گ

اسلام آباد(آن لائن) سندھ ھائیکورٹ میں 07نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس سپر یم کورٹ عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔چیف جسٹس سندھ ھائیکورٹ نے تقرری کیلئے سیشن ججزاور وکلاء میں سے 7نام جوڈیشنل کمیشن کو ارسال کردیئے ہیں، سندھ ھائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے امجد علی بھوہیو،محمدسعدقریشی،محمدعبدالرحمن،راشدمصطفیٰ،سولنگی،خادم حسین سومرو،خرم ارشد،اور ارباب علی بکڑو کے نام شامل ہیں۔