لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی انکوائری کے نتیجے میں ایف آئی اے کو باقاعدہ جواب نامہ پیش کردیا ہے۔ جو منظر عام پر آگیا ہے بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر نے منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے 33 سوالات کے جوابات دائر کردئیے ہیں۔ جن کے تحت مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ وہ ان سے نتھی کئے گئے نواز بھٹی نامی شخص کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں نواز بھٹی کے اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات حاصل ہیں۔ مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمر شہریار نامی شخص کاروباری شخصیت کا مالک ہے جبکہ ان کے بھائی نے انہیں کروڑوں روپے مالیت کے شیئرز تحفے میں دئیے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے جواب نامے میں سب کچھ پیش کردیا ہے۔
Load/Hide Comments



