اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ کو غریب سے زیادہ قربانی دینی ہوگی اس قربانی کے ذریعے ہی ملک کو بچانا ہوگاپتہ نہیں کیوں پیپلز پارٹی ایسی حکومتوں کا حصہ ہوتی ہے جب ملک کو دلدل سے نکالنا ہوتا ہے ٹین بلین ٹری سونامی میں سندھ سب سے آگے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اشرافیہ کو غریب آدمی سے زیادہ قربانی دینا ہوگی تب ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے ٹین بلین ٹری میں سندھ سب سے آگے تھالیکن پچھلی حکومت نے کبھی اسے بلایا ہی نہیں تحریک انصاف خود کارٹل کا حصہ رہی چینی اور گندم بحران پیدا ہواپی ٹی آئی زہر کا پیالہ چھوڑ گئی ہیانشاء اللہ یہ حکومت سخت فیصلے کرے گی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے ناراض ہے کہ پچھلے جو وعدہ کرگئے ہیں آپ وہ نہیں نبھا رہیتحریک انصاف کی سیاست یہ ہے کہ خارجہ پالیسی کو چولہے میں ڈال دیاتحریک انصاف نے پاکستان کے خلاف سازش کی کہتے ہیں لانگ مارچ کریں گے،کیوں نہیں کر رہے؟انہوں نے کہا کہ تفریق کی سیاست ملک کو جلا ڈالے گی ہم اشرافیہ ہیں ہمیں قربانی دینی ہوگیں بڑے بڑے مسائل جن میں میڈیا کی دلچسپی نہیں ہے،ہمیں ان کو حل کرنا ہوگادریائے سندھ میں گند ڈال رہے ہیں اور ڈیلٹا ختم ہورہا ہییہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ باندھ کر گئی ہے پی ٹی آئی حکومت ملک کو دیوالیہ کی طرف لیکر گئی گزشتہ حکومت نے ملکی قرض میں اضافہ کر گئی اگر یہ حکومت سیاسی ساکھ کو داو پر نہ لگاتی تو ملک کیسے چلتاچوبیس ہزار ارب سے گزشتہ حکومت قرض کو بیالیس ہزار ارب تک لے گئی-
Load/Hide Comments



