پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق کردیا

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی مختلف مسافر ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق کردیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی مختلف ٹرینوں کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2350 مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مذکورہ دونوں شہروں کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرینوں کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6000 روپے، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 4150 سے 4300 روپے، اسی طرح لاہور سے پشاور جانے والی مسافر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کا کرایہ 750 اور لاہور سے ملتان جانے والے اکانومی کلاس کا کرایہ 600 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کردیا گیا ہے۔