اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے زخم یہ قوم کبھی بھول نہیں پائے گی پاکستانی قوم نے دہشتگردی میں بہت قربانیاں دی ہیں پوری قوم ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزاد رکن اسمبلی محسن داوڑ کی طرف سے داوڑ قوم کے نوجوانوں کی شہادت پر نکتہ عتراض پر کی گئی گفتگو کے بعد کیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزاد رکن اسمبلی محسن داوڑ نے نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں داوڑ قوم کے متعدد جوانوں کو شہید کیا گیا ہے میں کب سے کہہ رہا ہوں کہ دہشتگرد ری گروپ ہورہے ہیں یہ شہید ہونے والے چاروں نوجوان رفاعی کام کرتے تھے یہ پڑھے لکھے لوگ تھے ایک سوچ مسلط کرنے کی تیاریاں ہورہی ہوں وہاں ایسا واقعہ الارمنگ ہے ایک گدھا گاڑی ٹکرا جائے تو میڈیا بریکنگ نیوز چلاتا ہے مگر ہمارے مرنے والوں کا کوئی ٹکر تک نہیں چلتا انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان مورچہ نہیں یونیورسٹیاں چاہتے ہیں یہ لوگ جو پھر تجربہ کرنے جارہے ہیں یہ ریاست پھر زخم سہہ نہیں پائے گی اس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشتگردی کے زخم یہ قوم کبھی بھول نہیں پائے گی پاکستانی قوم نے دہشتگردی میں بہت قربانیاں دی ہیں پوری قوم ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرے گی-
Load/Hide Comments



