سائفرکا نتیجہ گرینڈ این آر ٹوتھا،بابر اعوان

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کا نتیجہ گرینڈ این ار او ٹو تھا فیٹف قانون سازی کے وقت ایک ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا تھا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ ایک117 بڑے مقدمات کو سامنے رکھ کر 34 نقاطی ترمیم ایجنڈا ترتیب دیا گیاجس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کو چاکلیٹ پر پابندی ہے تاکہ اپنی کوکو کو موبیچی جاسکے،پٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے وا لے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو، وفاقی بینک میں ڈالر کی قیمت دو بارہ رو پے تک پہنچ چکا ہے،ابھی مہنگائی آئی ہے پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے، تنخواہ دار اور مزدور طبقہ نے سارا نظام بدل دیا ہے، انہوں نے کہا لوگوں کی حکومت عوام کے ذریعے آتی ہے ادھر ایلیٹ کی حکومت ایلیٹ کے ذریعے بنائی گی، انہو ں نے کہا عمران خان سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دو۔حکومت اسکا جواب دے سرکاری ملازم کس کی اجازت سے اسرائیل گیا، واپسی پر اس سے کوئی تحقیقات ہوئی کہ وہ اسرائیل کیوں گیا؟ انہوں نے کہا ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، اسرائیل کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اس وقت اسرائیل کیساتھ خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔